مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 284 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 284

سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ مصیبت اور ابتلا کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں۔’’ہر حملہ کہ داری نکنی نامردی‘‘۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ صبر کے ساتھ آخری دن کا انتظار کریں گے تو انجام کار میری دعاؤں کا نمایاں اثر ضرور دیکھ لیں گے۔باقی سب خیریت ہے۔میری طرف سے اور والدہ محمود کی طرف سے اپنے گھر میں السلام علیکم کہہ دیں اور بچوں کو پیار۔راقم خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ مکرر یہ کہ اپیل خدا تعالیٰ کے فضل سے منظور ہو گیا ہے اور سات سَو روپیہ جیسا کہ دستور ہے اِنْ شَآئَ اللّٰہُ واپس مل جائے گا اس لئے میں نے کہہ دیا ہے کہ جب وہ روپیہ ملے تو وہ آپ کی خدمت میں بھیج دیا جائے کیونکہ مشکلات کے وقت میں آپ کو ہر طرح سے روپیہ کی ضرورت ہے۔والسلام غلام احمد عفی عنہ نوٹ از مؤلف: اپیل بمقدمہ کرم الدین کا فیصلہ ۷؍ جنوری ۱۹۰۵ء کو لکھا گیا تھا اس لئے اس کے جلدبعد کا یہ مکتوب ہے۔