مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 283

مکتوب نمبر۷۴ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بحمداللّٰہ اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تمام غموم ہموم سے نجات بخشے۔آمین۔میری طبیعت بہ نسبت سابق اچھی ہے۔صرف کثرتِ پیشاب اور دورانِ سر کی شکایت ہے اور بعض اوقات ضعفِ قلب ایسا ہو جاتا ہے کہ ہاتھ پیر سرد ہو کر ایسے ہو جاتے ہیں کہ گویا ان میں ایک قطرہ خون نہیں اور زندگی خطرناک معلوم ہوتی ہے۔پھر کثرت سے دبانے سے وہ حالت جاتی رہتی ہے۔میں تو جانتا ہوں کہ ضرورتھا کہ ایسا ہوتا تا وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی کہ جو دو۲ زرد چادروں کی نسبت بیان فرمائی گئی ہے۔دشمن ہر طرف جوش و خروش میں ہے۔خدا تعالیٰ دوستوں کو وہ اعتقاد بخشے کہ جو صحابہ رضی اللہ عنہم کو عطا کیا گیا تھا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں سے جن کے دل صاف ہیں اور روح پاک ہیں اور ایمانی ترقی کی استعداد رکھتے ہیں خدا تعالیٰ ضرور اُن کو ایمانی ترقی بخشے گا۔اور جو لوگ نفسانی اغراض اور دنیا پرستی سے سخت ملوث اور دنیا کو دین پر مقدم رکھتے ہیں میں ہمیشہ ان کی حالت سے ڈرتا ہوں کہ ٹھوکر نہ کھاویں اور ایمان اور سعادت سے خارج نہ ہو جاویں لیکن میں اس بات کے لکھنے سے بہت ہی خوش ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے آپ میں ہر یک موقعہ پر دلی ہمدردی اور اخلاص کانمونہ پایا۔پس یہ نشان اس بات کا ہے کہ گو آپ کو دنیا کے تردّد کی وجہ سے ہزار ہا غم ہوں لیکن بہرحال آپ دین سے محبت رکھتے ہیں۔یہی ایک ایسی چیز ہے جس سے آخر کار ہر یک غم سے رہائی دی جاتی ہے۔میں،جہاں تک مجھ سے ممکن ہے آپ کے لئے دعا میںمشغول ہے۔۱؎ اور میرا ایمان ہے کہ یہ دعائیںخالی نہیں جائیں گی۔آخر ایک معجزہ کے طور پر ظہور میں آئیں گی اور میں انشاء اللہ دعا کرنے میں سست نہیں ہونگا۔جب تک اس قسم کا معجزہ نہ دیکھ لوں۔پس آپ کو اپنے دل پر غم غالب نہیں کرنا چاہئے۔ہونے ہوتا رہے۲؎ جیسا کہ