مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 282
مکتوب نمبر ۷۳ (حضرت اقدس کا جواب) محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جو کچھ میں نے رنج ظاہر کیا تھا۔وہ درحقیقت ایسا ہی تھا جیسا کہ باپوں کو اپنی اولاد کے ساتھ ہوتا ہے۔چونکہ میں تربیت کے لئے مامور ہوں۔سو میری فطرت میں داخل کیا گیا ہے کہ میں ایک معلّم ناصح اورشفیق مربی کی طرح اصلاح کی غرض سے کبھی رنج بھی ظاہر کر وں اور خطا کو معاف نہ کرنا خود عیب میں داخل ہے۔اس لئے میں پورے دل کی صفائی سے اس خطا کومعاف کرتاہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ کو اور آپ کے اہل بیت کو اپنے فضل سے سچی پاکیزگی اور سچی دینداری سے پورے طور پر متمتع فرمائے۔آمین ثم آمین اور اپنی محبت اور اپنے دین کی التفات عطا فرمائے۔آمین۔والسلام خاکسار مرزا غلام ا حمد عفی عنہ