مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 237
مکتوب نمبر۳۷ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل سے میرے گھر میں بیماری کی شدت بہت ہو گئی ہے اورمرزا خدا بخش صاحب کے گھر میں بھی تپ تیز چڑھتا ہے۔ا سی طرح تمام گھر کے لوگ یہاں تک کہ گھر کے بچے بھی بیمار ہیں۔اگر مرزاخدابخش صاحب آجائیں تو اپنے گھر کی خبر لیں۔اس قدر بیماری ہے کہ ایک شخص دوسرے کے حال کا پرساں نہیں ہو سکتا۔حالات تشویش ناک ہیں۔خدا تعالیٰ فضل کرے۔امید ہے کہ آپ حسب تحریر میرے استقامت اور استواری سے کام لے کر جلد تر تجویز شادی فرماویں۔والسلام (۲۱؍نومبر ۱۸۹۸ء) خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ