مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 223
مکتوب نمبر۲۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ اس سے پہلے دو خط آں محب کی خدمت میں بہ طلب مبلغ دو سَو روپیہ بجہت ضرورت مصارف عمارت لکھے گئے تھے اور انتظار تھی کہ روپیہ دوچار روز تک آ جائے گا لیکن ۱؎ … ادائے قیمت اینٹ اور مزدوری معماروں، نجاروں، مزدوروں کیلئے اشد ضرورت پیش آ گئی ہے۔اس وقت چونکہ کوئی صورت روپیہ کی نہیں ہو سکتی اس لئے مکلّف ہوں کہ آں محب کی بہت مہربانی ہوگی کہ اس خط کے دیکھنے کے ساتھ ہی مبلغ دو سَو روپیہ جہاں تک جلد ممکن ہو ارسال فرماویں تا اس تنگی اور تقاضا سے نجات ہو۔آئندہ عمارت بند کر دی جائے گی۔آپ کا خط متعلق جلسہ جوبلی چھپ گیا ہے۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۷؍ جولائی ۱۸۹۷ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ