مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 216
نوٹ:۔جب یہ مکان بن رہا تھا تو خاکسار عرفانی ان ایام میں یہاں تھا۔گرمی کا موسم تھا۔گول کمرے میں دوپہر کا کھانا حضرت کھایا کرتے تھے اور دستر خوان پر گڑنبہ ضرور آیا کرتا تھا۔حضرت ان ایام میں بھی یہی فرمایا کرتے تھے کہ ذاتی طورپر ہمیں کسی مکان کی ضرورت نہیں۔مہمانوں کو جب تکلیف ہوتی ہے تو تکلیف ہوتی ہے۔یہ لوگ خدا کے لئے آتے ہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ان کے آرام کا فکر کریں۔خدائے تعالیٰ نے جیسا کہ اس خط میں آپ نے ظاہر فرمایا تھا۔آخر وہ تمام مکانات بنوا دئیے اور وسع مکانک۱؎ کی پیشگوئی ہمیشہ پوری ہی ہو تی رہتی ہے اور اس کی شان ہمیشہ جد اہوتی ہے۔مبارک وہ جن کو اس کی تکمیل میں حصہ ملتا ہے۔ابتدائی ایام میں حضرت نواب صاحب کو سابق ہونے کا اجر ملا۔جزاہم اللّٰہ احسن الجزاء۔(عرفانی)