مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 135
مکتوبات احمد الله جلد دوم مکتوب نمبر ۹۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل کی ڈاک میں آنمکرم کا محبت نامہ پہنچ کر بوجہ بشریت اس کے پڑھنے سے ایک حیرت دل پر طاری ہوئی ۔ مگر ساتھ ہی دل پھر کھل گیا۔ یہ خداوند حکیم وکریم کی طرف سے ایک ابتلاء ہے۔ انشاء اللہ القدیر کوئی خوف کی جگہ نہیں ۔ اللہ جلشانہ کی پیار کی قسموں میں سے یہ بھی ایک قسم پیار کی ہے کہ اپنے بندے پر کوئی ابتلاء نازل کرے مجھے تین چار روز ہوئے کہ ایک متوحش خواب آئی تھی جس کی یہ تعبیر تھی کہ ہمارے ایک دوست پر دشمن نے حملہ کیا ہے اور کچھ ضرر پہنچاتا ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ دشمن کا بھی کام تمام ہو گیا۔ میں نے رات کو جس قدر آ نمکرم کے لئے دعا کی اور جس حالتِ پُر سوز میں دعا کی ۔ اس کو خداوند کریم خوب جانتا ہے اور ابھی اس پر بفضلہ تعالٰی بس نہیں کرتا اور چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ کہ خدا وند کریم سے کوئی بات دل کو خوش کرنے والی سنوں ۔ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو چند روز تک اطلاع دوں گا اور انشاء اللہ القدیر، آپ کے لئے دعا کروں گا جو کبھی کبھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک یگانہ رفیق کے لئے کی جاتی ہے ۔ ہمیں جو ہمارے بادشاہ ، ہمارا حاکم ، ذوی الاقتدار، زندہ حی و قیوم موجود ہے جس کے آستانہ پر ہم گرے ہوئے ہیں جس قدر اس کی مہربانیوں، اس کے فضلوں ، اس کی عجیب قدرتوں ، اس کی عنایات خاصہ پر بھروسہ ہے اس کا بیان کرنا غیر ممکن ہے ۔ دعا کی حالت میں یہ الفاظ منجانب اللہ زبان پر جاری ہوئے ۔ لوى عَلَيْهِ (أَوْ لَا وَلِيَّ عَلَيْهِے اور یہ خدا تعالیٰ کا کلام تھا اور اسی کی طرف سے تھا۔ آج رات خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص کہتا ہے کہ لڑکے کہتے ہیں کہ عید کل تو نہیں پر پرسوں ہوگی ۔ معلوم نہیں کل اور پرسوں کی کیا تعبیر ہے ہے مجھے معلوم نہیں کہ ایسا پر اشتعال حکم کس اشتعال کی ا تذکرہ صفحہ ۱۶۰۔ ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۱۶۱۔ ایڈیشن چہارم