مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 136 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 136

حالات سے مجھے بہت جلد مفصّل اطلاع بخشیں اور یہ عاجز انشاء اللہ القدیر، ثمرات بیّنہ دعا سے اطلاع دے گا۔بِفَضْلِہٖ وَمِنَّتِہٖ تَعَالٰی۔مجھے فصیح کی نسبت حالات سن کر نہایت افسوس ہوا۔اپنے محسن کا دل سخت الفاظ سے شکستہ کرنا اس سے زیادہ اور کیا نااہلی ہے۔خدا تعالیٰ ان کو نادم کرے اور ہدایت بخشے۔خاکسار ۲۶؍ اگست ۱۸۹۲ء غلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبر۹۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لڑکوں کی تلاش میں والدین کو بڑی دقتیں واقع ہوتی ہیں۔لائق لڑکا ملتا نہیں۔اور آپ کو معلوم ہے کہ سردار فضل حق صاحب بہت نیک چلن آدمی ہیں اور صاحب جائداد و زمین ہیں اور والد صاحب ان کے گیارہ سوروپیہ سالانہ جاگیر رکھتے ہیں اور سردار فضل حق صاحب کی لائل پور میں بھی زمین ہے اور جمعیت معاش بہرصورت عمدہ رکھتے ہیں اور جوان اور خوش شکل آدمی اور لائق ہیں۔ایسا لائق ساتھ پھر میسر نہ ہو۔والسلام خاکسار مرزا غلام حمد عفی عنہ ٭ مکتوب نمبر۹۴ یہ خبر اطمینان سے پڑھی جاوے گی کہ ترجمہ قرآن کی طرف جس کی ضرورت ایک عرصہ سے محسوس ہو رہی ہے اور جس کے لئے ناچیز اکمل کئی دفعہ کئی رنگ میں اخبار میں اور پرائیویٹ طور سے کوشش کر چکا ہے اور کررہا تھا، علامہ نورالدین نے غیر معمولی توجہ فرمائی ہے۔کیونکہ میرے آقا(مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام) نے بھی مفصلہ ذیل خط آپ کی طرف لکھا ہے۔(ایڈیٹر) السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔چونکہ عمر اور زندگی کا اعتبار نہیں اور درحقیقت یہ ضرورت ہے اگر آپ سے انجام پذیر ہو تو بہت ثواب کا کام ہے بلکہ میرے نزدیک ایسی خدمت سے عمر بھی بڑھتی ہے۔جب حدیث کے خادموں کی طول عمر کی نسبت بہت کچھ ثابت ہوتا ہے تو پھر قرآن شریف کے خادم کے بارے میں قوی یقین ہے کہ خدا اُس کی عمر میں برکت دے گا۔والسلام۔مرزا غلام احمد خ