مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 124

مکتوبات احمد ۱۲۴ جلد دوم پیدا کر دی ہے۔ لہٰذا مولوی نذیر حسین صاحب سے درخواست کی گئی ۔ ایک جلسہ عام کر کے کی ۱۸ راکتو بر ۱۸۹۱ ء روز اتوار کو اس عاجز سے بحث کر لیں ۔ ابھی تک ان کی طرف سے جواب نہیں آیا لیکن بہر حال بحث ہو گی اور اگر بالکل گریز کر جائیں گے تو پھر اپنے طور پر لوگوں کو جمع کر کے مفصل تقریر سنائی جائے گی ۔ لہذا مکلف ہوں کہ آئمکرم جس طرح ممکن ہو ۱۵ / اکتوبر ۱۸۹۱ء سے پہلے تشریف لاویں ۔ ۱۸ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو اتوار کا دن ہوگا اور سب ملازم غیر ملا زم فرصت کامل رکھتے ہوں گے ۔ لہذا یہی تاریخ بحث کے لئے مقرر کی گئی ۔ آئمکرم جس طرح ممکن ہو دس روز کی رخصت حاصل کر کے تشریف لاویں۔ تین روز تو آمد و رفت میں خرچ ہو جائیں گے اور سات روز اس جگہ تشریف رکھیں اور مبلغ ہیں روپیہ مرسلہ آئمکرم آج پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ اگر حکیم فضل فضل دین صاحب اور کوئی دوسرے دوست بھی اپنی خوشی سے تشریف لا سکتے ہوں تو بہتر ہے کیونکہ اس وقت میں جس قدر ہماری جماعت موجود ہو اسی قدر خوب ہوگا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از دهلی بازار بلی ماراں ۔ کوٹھی نواب لوہارو مکرر یہ کہ اول تو امید ہے کہ فریق مخالف بحث کریں گے اور اگر انہوں نے عمداً گریز کی تو ہماری طرف سے ایک وسیع مکان میں بطور وعظ مفصل بیان ہوگا ۔ اوّل انشاء اللہ القدیر میں بیان کروں گا۔ بعد ازاں آئمکرم بیان کریں ۔ پھر ہر ایک صاحب جو چاہے بیان کرے۔ والسلام خاکسار سیخ