مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 123
مکتوبات احمد ۱۲۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۸۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس جگہ تا تحریر ہذا بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر بلا سے محفوظ رکھ کر اپنی رحمت خاص کا مور د کرے ۔ رسالہ ازالہ اوہام کے اصل مضامین تو طبع ہو چکے ہیں ۔ مولوی محمد حسین کے اشتہار کی نسبت جو ایک مضمون چھپنے کیلئے دیا گیا ہے وہ شاید چند روز تک چھپ کر رسالہ ازالہ اوہام کے ساتھ ہی شائع ہو ۔ لاہور کے بعض معزز ارکان نے چوداں خط علماء کی طرف لکھے ہیں کہ تا وہ آ کر حضرت مسیح کی وفات وحیات کی نسبت مباحثہ کریں ۔ دیکھیں کیا جواب آتے ہیں ۔ اس عاجز کی مرضی ہے کہ رسالہ ازالہ اوہام کے نکلنے کے بعد کل متفرق فوائد اور نکات اس کے ایک جگہ جمع کریں اور پھر ان کے ساتھ ان سوالات کا جواب شامل کر کے جو مخالفین نے اپنی تالیف میں لکھے ہوں کہ رسالہ احسن ترتیب کے شائع کر دیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ مخالفین کی طرف سے شائد واللهُ اَعْلَمُ ، صد ہار سالے شائع ہوں گے اور چار تو شائع ہو چکے ہیں ۔ جن کے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ کوئی ایسی بات اُن میں نہیں جس کا جواب رسالہ ازالہ اوہام میں نہ دیا گیا ہو ۔ ۳۰ را گست ۱۸۹۱ء مکتوب نمبر ۸۶ والسلام خاکسار غلام احمد از لود یا نه محله اقبال گنج بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و رحمة الله و بركاته چونکہ اس جگہ کے علماء نے حد سے زیادہ شور و غوغا کیا ہے اور تمام دہلی میں ایک طوفان کی صورت