مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 80 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 80

مکتوبات احمد ۸۰ جلد اول مکتوب نمبر ۲۰ ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں کے نام ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں سے آسمانی نشان دکھلانے کے متعلق جو خط و کتابت بتوسل حضرت مولوی نور الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ہوئی تھی اُس کے متعلق کسی انٹروڈ کٹڑی لے نوٹ کی مجھے ضرورت نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود اس خط سے پہلے ، جس کا یہاں درج کرنا مقصود ہے، ایک تمہیدی نوٹ لکھ دیا ہے میں اسے ہی درج کر دیتا ہوں ۔ ( یعقوب علی ) - ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں کو آسمانی نشانوں کی طرف دعوت ۔ میرے مخلص دوست اور للہی رفیق اخویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب فانی فی ابتغاء مرضات ربانی ملازم و معالج ریاست جموں نے ایک عنایت نامہ مورخہ ۷ / جنوری ۱۸۹۲ء اس عاجز کی طرف بھیجا ہے جس کی عبارت کسی قدر نیچے لکھی اور وہ یہ ہے ۔ خاکسار نابکارنورالدین ۔ و بحضور خدام والا مقام حضرت مسیح الزمان سلمہ الرحمن السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کے بعد حضرت مولوی صاحب کے محبت نامہ موصوفہ کے چند فقرے لکھتا ہوں ۔ غور سے پڑھنا چاہئے ۔ نہ معلوم کہ کہاں تک رحمانی فضل سے ان کو انشراح صدر و صدق قدم و یقین کامل عطا کیا گیا ہے اور وہ فقرات یہ ہیں ۔ عالی جناب مرزا جی ! مجھے اپنے قدموں میں جگہ دو۔ اللہ کی رضا مندی چاہتا ہوں اور جس طرح وہ راضی ہو سکے تیار ہوں ۔ اگر آپ کے مشن کو انسانی خون کی آبپاشی ضرور ہے تو یہ نابکار ( مگر محب انسان ) چاہتا ہے کہ اس کام میں کام آوے ۔ تم کلامہ۔ جزاه الله حضرت مولوی صاحب جو انکسار اور ادب اور ایثار مال وعزت اور جان فشانی میں فانی ہیں وہ خود نہیں بولتے بلکہ اُن کی روح بول رہی ہے۔ در حقیقت ہم اُسی وقت سچے بندے ٹھہر سکتے ہیں کہ جو خدا وند منعم نے ہمیں دیا ہم اُس کو واپس دیں یا واپس دینے کیلئے تیار ہو جائیں ۔ ہماری جان اُس کی امانت ہے اور وہ فرماتا ہے کہ أَنْ تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى أَهْلِهَا لَ سر که نه در پائے عزیزش رود بارگراں است کشیدن بدوش۔ منہ ۵۹ :النساء Introductory