مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 60 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 60

مکتوب نمبر ۱۲ پنڈت کھڑک سنگھ کے نام پنڈت کھڑک سنگھ ایک آریہ تھا۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ۱۸۷۸ء میں قادیان میںگفتگو کرنے آیا اور بعض مذہبی مسائل پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے گفتگو بھی کی اور لاجواب ہو گیا۔پھر جب وہ قادیان سے گیا تو آریہ مذہب سے بیزار ہوچکا تھا چنانچہ بالآخر وہ آریہ تو نہ رہا اور عیسائی ہو گیا اور آریہ مذہب کی تردید کا جو طریق حضرت مسیح موعو دعلیہ السلام سے سیکھا تھا اسی طریق پر عیسائی ہو کر آریوں کے خلاف کئی رسالے لکھ ڈالے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر اتمام حجت کی غرض سے قرآن مجید کے کلام الٰہی ہونے کے ثبوت میں مندرجہ ذیل سوال لکھ کر بھیجا تھا۔مگر آخری وقت تک پنڈت کھڑک سنگھ اس کا جواب نہ دے سکا اور اس سوال کو ہی ہضم کر گیا۔یہ مضمون تقریباً آج سے چونتیس برس پیشتر کا لکھا ہوا ہے۔(یعقوب علی عفی اللہ عنہ) قرآن مجید کے کلام الٰہی ہونے کی بڑی بھاری نشانی یہ ہے کہ اُس کی ہدایت سب ہدایتوں سے کامل تر ہے اور اس دنیا کی حالت موجودہ میں جو خرابیاں پڑی ہوئی ہیں، قرآن مجید سب کی اصلاح کرنے والا ہے۔دوسری نشانی یہ ہے کہ قرآن مجید اَور کتابوں کی طرح مثل کتھا کے نہیں ہے بلکہ مدلّل طور پر ہر ایک امر پر دلیل قائم کرتا ہے۔اس دوسری نشانی پر… بنام کھڑک سنگھ وغیرہ ہم نے پانسو روپیہ کا اشتہار بھی دیا تا کوئی پنڈت وید میں یہ صفت ثابت کر کے دکھلا دے کہ وید نے کن دلائل سے اپنے عقائد کو ثابت کیا ہے۔مگر آج تک کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ دم بھی مار سکے۔ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ وید میں نہ انجیل میں نہ توریت میں ہرگز طاقت نہیں کہ کسی فرقہ مخالف کا ردّ مثلاً دہریہ کا ردّ یا طبیعہ کا ردّ یا ملحدوں کا ردّ یا منکرِ الہام کا ردّ یا منکرِ نبوت کا ردّ یا بت پرست کا ردّ یا منکر نجات کا ردّ یا منکر عذاب کا ردّ یا منکر وحدانیت باری کا ردّ یا کسی اور منکر کا ردّ دلائل قطعیہ سے کر کے دکھا دے۔یہ سب کتابیں تو مثل مُردہ کے پڑی ہیں کہ جس میں جان نہ ہو۔کھڑک سنگھ جو لڑکوں کو بہکاتا ہے کہ وید میں سب کچھ لکھا ہے جو وہ سچا ہے تو ہم اُس کو پانسو روپیہ دینا کرتے ہیں ہم سے ٹونبو لکھا لے۔کسی فرقہ کے ردّ