مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 638 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 638

ہے اور کچھ نہیں دکھلا سکتے۔اگر آئیں گے تو اپنی پردہ دری کرائیں گے۔عقلمند سوچ سکتے ہیں کہ جس شخص نے بیعت کی۔مریدوں کے حلقہ میں داخل ہوا اور مدت دس سال سے اس عاجز کو خلیفۃ اللہ اور امام او رمجدد کہتارہا اور اپنی خوابیں بتلاتا رہا کیا وہ اس دعویٰ میں صادق ہے؟ میر صاحب کی حالت نہایت قابلِ افسوس ہے خدا اُن پر رحم کرے۔پیشگوئیوں کے منتظر رہیں جو ظاہر ہوں گی ازالہ اوہام کے صفحہ۸۵۵ کو دیکھیں۔ازالہ اوہام کے صفہ۶۳۵ اور ۳۹۶ کو بغور مطالعہ کریں۔اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۷ء کی پیشگوئی کا انتظار کریں جس کے ساتھ یہ بھی الہام ہے۔وَیَسْئَلُوْنَکَ اَحَقٌّ ھُوَ قُلْ اِیْ وَرَبِّیْ اِنَّہٗ لَحَقٌّ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ۔زَوَّجْنَاکَھَا اور تجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے کہہ ہاں مجھے اپنے ربّ کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے کہ لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِیْ وَاِنْ یَّرَوْا اٰیَۃً یُّعْرِضُوْا ہم نے خود اُس سے تیرا عقد نکاح باندھ دیا ہے۔میری باتوں کو کوئی بدلا نہیں سکتا اور نشان دیکھ کرمنہ پھیر لیں گے اور قبول نہیں کریں گے اور یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ ۱؎ کہیں گے کہ یہ کوئی پکا فریب یا پکّا جادُو ہے‘‘۔خ والسلام علی من فھم اسرارنا واتبع الھدٰی۔الناصح المشفق ۲۷۔دسمبر ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد قادیانی