مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 584 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 584

’’دَو آل من شُڈ بی انگری بٹ گاڈ اِز وِد یو‘‘۔۱؎ ’’ ہی شل ہلپ یو‘‘۔۲؎ ’’ورڈس آف گارڈ۳؎ ناٹ کین ایکسچینج‘‘۔۴؎ ترجمہ اگر تمام آدمی ناراض ہونگے لیکن خدا تمہارے ساتھ ہوگا وہ تمہاری مدد کرے گا۔اللہ کے کلام بدل نہیں سکتے پھر بعد اس کے ایک دو اور الہام انگریزی ہیں جن میں سے کچھ تو معلوم ہے اور وہ یہ ہیں۔’’آئی شل ہلپ یو‘‘۔۵؎ مگر بعد اس کے یہ ہے۔’’یوہیو ٹو گو امرتسر‘‘۔۶؎ پھر ایک فقرہ ہے جس کے معنی معلوم نہیں اور وہ یہ ہے۔’’ہی ہل ٹس اِن دی ضلع پشاور‘‘۔۷؎ یہ فقرات ہیں ان کو تنقیح سے لکھیں اور براہ مہربانی جلد تر جواب بھیج دیں تا اگر ممکن ہو تو اخیر جزو میں بعض فقرات بموضع مناسب درج ہو سکیں۔بخدمت مولوی عبدالقادر صاحب و خواجہ علی صاحب سلام مسنون پہنچے۔۱۲؍ دسمبر ۱۸۸۳ء بمطابق ۱۱؍ صفر ۱۳۰۱ھ مکتوب نمبر۳۷ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہٗ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ بعد ہذا آںمخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔موجب ممنونی ہوا۔آج میرا ارادہ تھا کہ صرف ایک دن کے لئے آںمخدوم کی ملاقات کے لئے لودہیانہ کا قصد کروں۔لیکن خط آمدہ مطبع ریاض ہند سے معلوم ہوا کہ حال طبع کتاب کا ابتر ہو رہا ہے۔اگر اُس کا جلدی سے تدارک نہ کیا جائے تو کاپیاں کہ جو ایک عرصہ کی لکھی ہوئی ہیں خراب ہو جائیں گی۔بات یہ ہے کہ کاپیوں کی چھ سات جزیں مطبع ریاض ہند سے بباعث کم استطاعتی مطبع کے مطبع چشمہئِ نور میں دی گئی تھیں۔اور مہتمم چشمہئِ نور نے وعدہ کیا تھا کہ اِن کاپیوں کو جلد تر چھاپ دیں گے اور قبل اس کے جو پُرانی اور خراب ہوں چھپ جائیں گی۔سو خط آمدہ مطبع ریاض ہند سے معلوم ہوا کہ وہ کاپیاں اب تک نہیں چھپیں اور خراب ہوگئیں ۱؎ تذکرہ صفحہ۷۸ و ۹۲ ۲؎ تذکرہ صفحہ۷۸ و ۹۲ ۳؎ مکتوب طبع اوّل میں غلطی سے ’’واڑڈس آف گاڈ‘‘ چھپا ہے۔۴؎ تذکرہ صفحہ۹۲ ۵؎ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۹۲ ۶؎ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۹۲ ۷؎ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۹۲