مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 461 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 461

خمکتوب نمبر ۲۱ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ مشفقی مولوی غلام دستگیر صاحب۔بعد ماوجب آپ کا خط پہنچا۔میں بہت خوش ہوا کہ آپ نے مباہلہ میں آنا منظور کر لیا ہے مگر آپ کے خط میں بعض ایسے امور ہیں جو تصفیہ طلب ہیں اور نیز آپ نے قطعی طور پر لاہور آنے کی تاریخ نہیں لکھی۔اس لئے میں اس وقت محبی اخویم حکیم فضل دین صاحب کو آپ کے پاس بھیجتا ہوں۔امید کہ آپ ہر طرح سے تصفیہ کر کے حکیم صاحب موصوف کے ساتھ لاہور میں مباہلہ کے لئے چلے آویں گے اور پھر حکیم صاحب میرے نام تار دے دیں گے تو میں انشاء اللہ بلاتوقف لاہور میںپہنچ جاؤں گا۔مگر یہ ضروری ہوگا کہ آپ اُن مراتب کا تصفیہ کر دیں جن کو حکیم صاحب زبانی آ کر کریں گے۔والسلام علی من اتبع الھدٰی الراقم مرزا غلام احمد یکم شعبان ۱۳۱۴ھ(۶؍جنوری ۱۸۹۷ء) ٭…٭…٭