مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 459

مولوی غلام دستگیر صاحب نے جواب بذریعہ اشتہار طلب کیا تھا۔اس نے زبانی کہا کہ میں تو مباہلہ کے لئے آگیا۔اس پر حکیم صاحب نے کہا کہ آپ اس خط کا جواب اشتہار سے شائع کرو۔حضرت اقدس دس شعبان تک آجاویں گے۔مگر وہ اس پر رضامند نہ ہو ا،چلا گیا۔مگر اس نے ایک کتاب میں مباہلہ کر لیا اور مباہلہ کے موافق حضرت اقدس کی زندگی میں فوت ہوگیا۔چنانچہ حضرت صاحب کی تصانیف میں اس نشان کو درج کیا گیا ہے۔نزول المسیح میں آپ نے لکھا ہے کہ پھر پنجاب میں مولوی غلام دستگیر اٹھا اور اپنے تئیں کچھ سمجھا اور اس نے اپنی کتاب میں میرے مقابلہ میں یہ لکھا کہ ہم دونوں میںسے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مر جائے گا اور کئی سال ہو گئے غلام دستگیر مر گیا اوروہ کتاب چھپی ہوئی موجود ہے۔(نزول المسیح صفحہ ۳۱) غرض اس طرح اس کا انجام ہوا۔اب میں مولوی غلام دستگیر صاحب کا خط اور اس کے جواب کے اشتہار درج کر دیتا ہوں۔(عرفانی الکبیر)