مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 432
مکتوب نمبر ۱۱ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الحمد للّٰہ وسلام علٰی عبادہ الذین اصطفٰی خط از طرف اہل اسلام لودہانہ خط بنام ۱۔مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ۲۔مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی ۳۔خواجہ نظام الدین صاحب بریلوی ۴۔خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑ انوالہ ۵۔خواجہ الہٰ بخش صاحب تونسوی سنگھڑی از طرف جماعت مسلمانان لودہانہ وغیرہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ہم سب لوگ جن کے نام اس خط کے نیچے درج ہیں۔آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیںکہ مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مصنف کتاب براہین احمدیہ آج کل لودہانہ میںآئے ہوئے ہیں اور بڑے زور شور سے اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ حضرت عیسیٰ مسیح ابن مریم علیٰ نبیّنَا و علیہ الصلوٰۃ والسلام درحقیقت فوت ہو گئے ہیں اور دوسرے مُردوں کی طرح جنود اَرواح گزشتہ میں داخل ہیں۔پھر اس عالَم میںکسی طرح سے نہ آئیں گے اور ا س زمانہ کے لئے جس مسیح کی روحانی طور پر آنے کی خبر قرآن شریف اور احادیث صحیحہ میں دی گئی ہے۔وہ مسیح موعود میں ہو ں۔مرزا صاحب اور ان کی جماعت قرآن شریف کی آیتیں بکثرت پیش کرتے ہیں اور اقوال صحابہ اپنی تائید دعویٰ میں لاتے ہیں اور اس دعویٰ کے ثبوت میں تین کتابیں ایک فتح اسلام دوسری توضیح مرام تیسری ازالہ اوہام بڑی