مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 361
نامنظور ہونا کھل کر میرے الہام کا باطل ہونا بھی ہر یک پر ہویدا ہو جائے گا۔لیکن اگر میاں بٹالوی مغلوب ہوگئے تو اُن کی ذلت اور رُوسیاہی اور جہالت اور نادانی روزِ روشن کی طرح ظاہر ہو جائے گی۔اب اگروہ اس کھلے کھلے فیصلہ کو منظور نہ کریں اوربھاگ جائیں اور خطا کا اقرار بھی نہ کریں تو یقینا سمجھو کہ ان کے لئے خدا تعالیٰ کی عدالت سے مندرجہ ذیل انعام ہے۔(۱) (۲) (۳) (۴) (۵) (۶) (۷) (۸) (۹) (۱۰) تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ المشتہر مرزا غلام احمد قادیانی٭ ۳۰؍ مارچ ۱۸۹۳ء نوٹ:۔اگر میاں بٹالوی اس نشان کو منظور نہ کریں اور کسی اور قسم کا نشان چاہیں تو پھر اسی کے بارے میں دعا کی جائے گی مگر پہلے اشتہارات کے ذریعہ سے شائع کر دیں کہ میں اس مقابلہ سے عاجز اور قاصر ہوں۔تنبیہہ: اس کا جواب یکم اپریل سے دو ہفتہ کے اندر نہ آیا تو آپ کی گریز سمجھی جائے گی۔٭ آئینہ کمالاتِ اسلام، روحانی خزائن جلد۵ صفحہ۶۰۲ تا ۶۰۴