مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 234
ہے۔مرزائی بولیں تو فتح ہو سکتی ہے ورنہ صاف شکست اور ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ہتک ہے کہ ان کو مردہ ثابت کریں گے۔غرض آج بڑا لطف آیا اور نئے سرے حضرت مسیح موعود (علیہ السلام) کے وجود کی ضرورت اور صداقت ثابت ہوئی۔افسوس یہ لوگ اپنے منہ سے صاف اقرار کر رہے ہیں کہ بجز اس حربہ کو جو ہمارے سلسلہ نے نکالا ہے عیسویت ہلاک نہیں ہو سکتی اور پھر بھی انکار کئے جا رہے ہیں۔حضرت اقدس آج کچھ علیل تھے مگر غیرت دینی سے قلم پکڑ لی ہے۔ایدہ اللہ بنصرہٖ (عبدالکریم از قادیان ۲۴ مئی) ٭ الحکم ۱۴فروری ۱۹۳۴ء صفحہ ۷