مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 232 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 232

مکتوبات احمد ۲۳۲ جلد اول پر کون ناراض ہوسکتا ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو یہ اخلاق نصیب کرے تو ہم بچوں کی طرح آپ لوگوں کو شفقت اور رحمت سے تعلیم دے سکتے ہیں اور محبت اور خُلق سے ہر ایک بات میں آپ کی تسلی کر سکتے ہیں ۔ مگر آپ تو درندوں کی طرح ہم پر گرتے ہیں ۔ پھر آخر ہم نہ جوش غصہ سے بلکہ تادیب کیلئے سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔ ہاں اگر آپ حقیقی خلق برتنے اور درندگی کے چھوڑ نے کیلئے تیار ہیں تو ہم بھی محبت اور خلق اور عزت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ورنہ آپ کی مرضی ۔ یقیناً ایک وہ زمانہ تھا جو بقول آپ کے یسوع مصلوب ہوا اور اب وہ گھڑی بہت نزدیک ہے جو تثلیث مصلوب ہو جاوے گی اور توریت کے مفہوم کے موافق لکڑی پر لڑکائی جاوے گی ۔ والسلام عــلــى مــن اتبع الهدى از قادیان ضلع گورداسپور - یکم فروری ۱۸۹۶ء ) نور القرآن کا جواب جلد شائع کریں ۔ ان ہی اعتراض کیلئے رجسٹری شدہ خط بھیجتا ہوں ( غلام احمد ) ☆ الحکم ۲۱ جون ۱۹۳۴ء صفحه ۲