مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page vii of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page vii

iii میں کام کرتا رہا۔وہیں سے آسٹریلیا میں مائیگریشن کی درخواست دی۔پاکستان واپس آکر ایک سال ملازمت کی اور 1988ء میں جب آسٹریلیا کا ویزامل گیا تو 34 سال کی ملازمت کے بعد ریٹارئر ڈمنٹ لے کر آسٹریلیا مع فیملی آگیا۔واپڈا سے میں بطور ڈائرکٹر جنرل (چیف انجینئر ) ریٹائر ہوا تھا آسٹریلیا آکر پبلک سروس کمشن کا امتحان پاس کر کے بطور ایڈمنسٹرمٹوسروس آفیسر کام کرتا رہا اور 1996ء میں 65 سال کی عمر میں ایک بار پھر ریٹائر ہو کر ملازمت سے فارغ ہو گیا۔خدا کے فضل سے ملازمت کے دوران جہاں کہیں بھی رہا مختلف حیثیتوں سے جماعت کی خدمت کا موقع ملتا رہا۔گذشته تیرہ چودہ سال سے بطور نائب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد الله خاکسار نے گزشتہ چالیس سال کے دوران جماعت کے رسائل واخبارات میں جولکھا اس کا ایک حصہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔اگر انہیں مفید پائیں تو جہاں خاکسار کے لئے دعا کریں وہاں سب احباب کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں جنہوں نے ان مضامین کے لکھنے لکھانے اور جمع کرنے میں مددفرمائی ہے۔جزاهم الله خيرا ( چوہدری ) خالد سیف اللہ خان سڈنی آسٹریلیا 3۔9۔2005 [Add: 65 ROPES CREEK ROAD, MT۔DRUITT, NSW 2770 SYDNEY AUSTRALIA۔TEL\ FAX: 61-2-96254391 e-mail :Ahmad_khalid2000@hotmail۔com]