مکتوب آسٹریلیا — Page 416
416 ہم جنس پرستوں کی ” شادیوں کو چرچ نے برکت دینی شروع کر دی ہم جنس پرستی (سدومت) کی بائبل میں سخت مذمت کی گئی ہے اور لوط علیہ السلام کی قوم پر اسی گناہ کی پاداش میں خدائی گرفت کا تذکرہ ملتا ہے۔لیکن آج کل کے چرچ بجائے لوگوں کو بدکاری سے روکنے کے ”چلو تم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی“ کی پالیسی پر عمل پیرا نظر آتے ہیں۔آسٹریلیا کے یونائیٹنگ چرچ (Uniting Church) میں عورتیں بھی پادری کے طور پر کام کرتی ہیں۔مرد پادریوں کو جنسی زیادتیوں کے خلاف تو احتجاج اور ہر جانوں کے مطالبوں کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اب ایک عورت پادری کے اس انکشاف نے کہ وہ ہم جنس پرست (Lesbian) ہے۔مذکورہ بالا چرچ میں تزلزل کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔وہ اس مشن کے نہایت ذمہ دار عہدہ پر فائز ہیں اور سارے آسٹریلیا کی نیشنل ڈائریکٹر ہیں۔ان کا نام Rev Dorothy Mc Mahon ہے۔ان کے اعلان سے سخت ہنگامہ برپا ہو گیا اور ایک حلقہ کی طرف سے اسے بائبل کے احکام کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں اپنے عہدہ سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ ہوا۔دوسری طرف چرچ سے متعلق ایک بڑے گروپ نے انہیں فارغ کر نیکی صورت میں چرچ سے علیحدگی کی دھمکی دے دی اور خطرہ پیدا ہو گیا کہ سدومی اپنا علیحدہ چرچ قائم کر لیں گے۔اس مسئلہ کا حل نکالنے