مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 413 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 413

413 دستبردار ہو جا ئیں لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اس کی تردید کردی کہ دیکھیں خدا کس طریق پر مجھے اس بوجھ سے فارغ کرتا ہے۔اگر پوپ کی صحت ایسی گر جائے کہ وہ کام نہ کر سکے اور نہ وہ دستبردار ہوتو پھر اس کے معتمدین یعنی اس کی کیبنٹ ، پرائیویٹ سیکرٹری وغیرہ اس کے نام پر فیصلے کرتے اور کام چلاتے ہیں۔لیکن اگر صورت حال غیر یقینی ہو تو اہم فیصلے کرنے سے گریز کرتے ہیں۔جب ایک پوپ فوت ہو جاتا ہے تو اس کے جانشین کے انتخاب تک کے عرصہ کو Vecante Sede ( یعنی Vacant See) کہا جاتا ہے۔اس عرصہ کے دوران وہ کارڈ مینل جو خرچ کے منتظم اعلیٰ یا میر حاجب اور خزانچی ہوتے ہیں اور Chamberlain کہلاتے ہیں وہ عارضی نگران کے طور پر کام چلاتے ہیں لیکن سوائے انتخابی کاموں کے اور کوئی اہم فیصلہ نہیں کر سکتے۔جب کوئی پوپ فوت ہوتا ہے تو سب سے پہلے انہیں کو اطلاع دی جاتی ہے اور صرف وہی پوپ کی وفات کی تصدیق کر کے اس کا اعلان کرنے کے مجاز ہوتے ہیں۔پوپ کا انتخاب ایک انتخابی ادارہ (Electoral College) کرتا ہے جو آج کل ۵۸ ممالک کے ۱۲۰ کارڈینلز (Cardinals) پر مشتمل ہوتا ہے۔ان میں سے تین ایسے ہیں جو ۸۰ سال سے اوپر کی عمر کے ہیں۔وہ انتخاب سے پہلے مشورہ میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن انتخاب میں شریک نہیں ہو سکتے۔اس لئے عملاً یہ کالج ۷ افراد پر مشتمل ہے جو سوائے تین کے سبھی پوپ جان پال دوم کے مقرر کردہ ہیں۔انتخابی ادارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ پوپ کی مسند پر ایسا شخص بیٹھے جس کی صحت اچھی ہو۔جس میں روحانیت پائی جاتی ہو، اس کی عمر ۶۴ اور ۴ے سال کے درمیان ہوتا کہ اس کی پاپائیت کا عرصہ نہ تو بہت مختصر ہو نہ بہت لمبا۔اگر چہ چرچ کے قانون کے مطابق امیدوار کے لئے صرف کیتھولک عقیدہ کا ہونا ضروری ہے اس کے لئے پریسٹ (Priest) یا کارڈینل ہونا ضروری نہیں۔لیکن ہوتے عموماً وہی ہیں جو کارڈینل وغیرہ ہوں۔دینی مدرسہ کے فارغ التحصیل ہوں بالخصوص روم کے مرکزی مدرسہ سے۔قانون کی رو سے تو اس کا تعلق دنیا کے کسی ملک سے ہوسکتا ہے لیکن بوجہ عیسائیت کا مرکز ہونے کے اٹلی والوں کا حق فائز سمجھا جاتا ہے۔پوپ کے لئے ضروری ہے کہ اطالوی زبان اچھی طرح بول سکتا ہو۔مغربی پوپ کے کلچر سے پوری طرح شناسا ہو اور اس کی عمر اپنے مذہب کی خدمت میں