مکتوب آسٹریلیا — Page 412
412 ہاتھ میں مرکوز کئے ہوئے تھے۔دنیا کے ساتھ نہ چلتے تھے۔Abortion (اسقاط حمل )،خاندانی منصوبہ بندی ، ہم جنس افراد کی باہم شادیاں ، ہم جنس پرست پادریوں اور عورتوں کو پریسٹ (Priest) بنانے کی مخالفت کرتے رہے۔ایک صاحب نے کہا کہ کسی بھی مذہبی رہنما کی کامیابی کا پیمانہ اپنے پیروکاروں کی اخلاقی و روحانی حالت کو سدھارنے سے لگایا جاسکتا ہے۔ساری مغربی دنیا اور خود اٹلی اور روم کے لوگوں کی اخلاقی حالت تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے اور چر چوں میں عبادت کرنے والوں کی تعداد مسلسل گررہی ہے۔اگر وہ واقعی عظیم پوپ تھے تو اس اہم معاملہ میں تو ان کا اثر کہیں نظر نہیں آتا۔ان کے پاس اگر کسی پادری کے خلاف ہم جنس پرستی کی شکایت پہنچتی تھی تو وہ کوئی کارروائی اس کے خلاف نہ کرتے تھے۔پوپ اور پاپا کا ماخذ ایک ہی ہے۔کیتھولک عیسائی پوپ کو فادر یا باپ بھی کہتے ہیں۔پوپ کا سرکاری عہدہ Supreme Pontiff کہلاتا ہے۔یہ لفظ لاطینی ہے جس کے معنے پل کے ہیں۔اس لئے انجیل کی صحیح تشریح بھی انہیں کا حق ہے۔اس بات کو پروٹسٹنٹ اور دوسرے غیر کیتھولک تسلیم نہیں کرتے۔پوپ جان پال دوم کی صحت کافی عرصہ سے خراب اور کمزور چلی آتی تھی۔چرچ کے Canon Law کے مطابق پوپ کو اس کے عہدہ سے معزول نہیں کیا جاسکتا ، نہ اس کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔البتہ خود پوپ کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ اگر کسی وقت اپنے آپ کو اس ذمہ داری کے ادا کرنے کے قابل نہ پائے تو از خود اپنے عہدہ سے دستبردار ہوسکتا ہے۔کوئی ایسا ادارہ اس کے او پر نگران نہیں جس کو وہ اپنا استعفیٰ پیش کرے۔پس خود ایک تحریر لکھ کر دستبردار (Abdicate) ہوسکتا ہے۔تاریخ عیسائیت میں اب تک چھ پوپ اپنے عہدہ سے دستبردار ہو چکے ہیں جن کے نام ہیں 235 عیسوی میں Pontian ,537 عیسوی میں Silverius ,109 میں John Xvll 1045 عیسوی میں Benedict IX,1294ء میں Celestine V اور 1415 عیسوی میں - Gregory xll دس سال پہلے جب پوپ جان پال بیمار پڑے تھے تو بعض لوگوں کا خیال تھا کہ شاید وہ