مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 411 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 411

411 پوپ جان پال دوم کا انتقال اور انتخاب جانشین دنیا کے ایک ارب کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما جان پال دوم ۱۳اپریل ۲۰۰۵ء کو ۸۵ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ ۱۹۲۰ء میں پولینڈ میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام Karol Wojtyla تھا۔وہ ۱۹۷۸ء میں پوپ جان پال اول کی وفات پر منتخب ہوئے۔ان کے پیشر وصرف ۳۳ دن پوپ رہنے کے بعد وفات پاگئے تھے اس لئے انہیں کا نام انہیں دے دیا گیا۔پوپ کی وفات کے بعد اخباروں میں ان کے بارہ میں بہت کچھ لکھا جارہا ہے۔کچھ حق میں اور کچھ خلاف۔ان کے مداح کہتے ہیں کہ ان کی خاص توجہ اور کوشش سے افریقہ اور ایشیا میں عیسائیت کی تبلیغ مستحکم ہوئی۔پورپ سے کمیونزم کے خاتمہ کے لئے انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔یہودیوں اور عیسائیوں کو باہم قریب کیا۔دو ہزار سال تک عیسائی جو یہودیوں پر ظلم کرتے رہے ہیں اس پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کو بتایا کہ Jesus کو صلیب پر چڑھانے کے اصل مجرم یہودی نہیں بلکہ رومی تھے۔یورپی یونین کے وہ حامی تھے۔کیتھولکس اور پروسٹنٹس کو ایک دوسرے کے خلاف تشدد کے اظہار سے روکتے رہے اور عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک ڈائیلاگ شروع کرنے پر زور دیتے رہے۔دوسری طرف کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ سخت قدامت پرست تھے۔دور حاضر کے تقاضوں کو نہ سمجھتے تھے۔سخت گیر تھے۔بشپوں کے اختیار محدود کئے ہوئے تھے۔سب اختیارات اپنے