مکتوب آسٹریلیا — Page 391
391 انسان افریقہ سے عرب میں آیا اور پھر وہاں سے دنیا میں پھیلا۔نیا انکشاف مروجہ تھیوری کے مطابق نسل انسانی افریقہ میں کوئی ڈیڑھ لاکھ سال پہلے ابھری تھی اور وہاں سے شمال کی طرف مصر اور مشرق وسطی میں ہجرت کر گئی اور پھر وہاں سے آگے دنیا میں پھیلی لیکن اب نئی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ تمام انسان جو اس وقت دنیا میں موجود تھے وہ افریقہ سے ۶۵ تا ۷۵ ہزار سال قبل جزیرہ نمائے عرب ( موجودہ سعودی عرب) میں آئے اور پھر وہاں سے مختلف اطراف میں پھیلے تھے۔ایک حصہ ان کا ۶۵ ہزار سال قبل بحیرہ ہند کے ساحل کے ساتھ ساتھ سفر کرتے ہوئے جزائر انڈیمان۔ملیشیا اور انڈونیشیا میں پہنچے اور وہاں سے آگے ۴۶ ہزار سال پہلے جنوبی آسٹریلیا تک جا پہنچے۔چنانچہ اسی وقت سے آسٹریلیا کے اصل باشندے (Aborgines) وہاں رہ رہے ہیں۔انسانوں کا دوسرا گروہ ۳۰ تا ۴۰ ہزار سال پہلے یورپ کی طرف گیا۔اس زمانہ میں انسان سمندر کے ساحل کے ساتھ ساتھ رہتا اور آگے بڑھتا تھا اس نئی تحقیق نے پہلی تھیوری کو غلط قرار دے دیا ہے۔مندرجہ بالا تحقیق دو مختلف اداروں نے اپنے اپنے طور پر آزادانہ کی ہے لیکن وہ دونوں ایک ہی نتیجہ پر پہنچے ہیں۔ایک ٹیم کا تعلق آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی سے تھا اور دوسری کا کیمرج یونیورسٹی سے۔تحقیق کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ تمام عورتوں کو ان کی ماں کی طرف سے ایک ڈی این اے ورثہ