مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 390 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 390

390 سے آنے والی ہدایت کو حاصل کر سکے۔سمجھ سکے اور اس پر عمل کر سکے تو اللہ نے وہاں اپنا خلیفہ بصورت آدم مقرر فرما دیا۔ساری دنیا کی طرف صرف حضرت محمد مہ کوہی مبعوث کیا گیا تھا۔اگر ہر شاخ در شاخ میں اپنے اپنے وقت پر ایک آدم آیا ہو تو کوئی عجب نہیں کہ اب تک ایک لاکھ آدم گزر چکے ہوں (علاوہ ازیں آدم سے تمثیلی طور پر ابن آدم یا نوع انسانی بھی مراد ہوسکتا ہے) چنانچہ نوع انسان کا شجر شاخ در شاخ ہوکر جو دنیا میں پھیلا اس پر ترقی و تباہی اور جہالت و ہدایت کے بھی دور آتے رہے ہیں جس طرح دن ہفتوں میں اور ہفتے مہینوں اور سالوں میں تبدیل ہوتے ہیں۔خدا ہی جانتا ہے کب سے یہ حالات انسانوں پر گزر رہے ہیں۔ہمارے آدم سے تو بہر حال پہلے کے ہیں کیونکہ ان کو آئے ہوئے تو صرف ۵۹۸۵ سال ہی اب تک گزرے ہیں۔واللہ اعلم بالصواب۔( الفضل انٹر نیشنل 9۔5۔97)