مکتوب آسٹریلیا — Page 349
349 مردوں اور عورتوں کی غیر طبعی مساوات کے خوفناک نتائج اللہ تعالیٰ نے مرد و عورت کو بطور زوجین بنایا ہے یعنی ایک دوسرے کا جوڑا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی تعمیل کرتے ہیں۔یعنی باہم Complementary ہیں ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہے۔بعض باتوں میں مرد افضل ہیں اور بعض میں عورتیں لیکن مجموعی طور پر مرد کو زیادہ قوی بنایا گیا ہے۔چنانچہ بعض کاموں کے لئے مرد موزوں ہیں اور بعض کے لئے عورتیں۔اسی طرح بعض کام مرد نہیں کر سکتے اور بعض کام عورتیں نہیں کر سکتیں۔وہ دونوں ایک دوسرے کے محتاج ہیں۔ایک کی خوبیاں دوسرے کی خامیوں کو ڈھانپتی ہیں گویا وہ ایک دوسرے کے لباس کے طور پر ہیں۔اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کا دائرہ کار (Role) ایک دوسرے سے مختلف رکھا ہے۔یہ جو ایک دوسرے پر انحصار (Interdependence) ہے اس میں گہری حکمت ہے۔اسی سے گھر یلو زندگی کو استحکام (Stability) ملتا ہے۔یہ فطرت اور نظام قدرت کے مطابق ہے جس کے نظارے ایک ایٹم سے لے کر پوری کائنات میں جاری وساری نظر آتے ہیں۔اس لئے جیسے ہی مساوات کے جذباتی نعرہ سے متاثریا مرعوب ہو کر مرد یا عورت اپنا وہ رول چھوڑ کر جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مقرر