مکتوب آسٹریلیا — Page 312
312 Israel quoted by The Christian Answers Network, Associates For Biblical Research, Israel۔") یعنی ڈیڈ سی سکرولز میں بیان کردہ مضمون سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے لکھنے والے کچھ پادری یا غیر پادری گروپ تھے جو بڑی سختی سے خدا کے لئے وقف تھے اور علیحدہ جماعتی حیثیت میں رہتے تھے۔وہ اپنے امام کو ” نیک استاد کہہ کر مخاطب کرتے تھے اور اپنے آپ کو حقیقی منتخب اسرائیلی سمجھتے تھے۔وہ ” فاسق پادری (Wiked Priest) کے مخالف تھے جو یروشلم کا سب سے بڑا ند ہی رہنما تھا اور حکومت کا نمائندہ تھا اور کئی طور پر ان کو اذیتیں پہنچایا کرتا تھا۔“ صحائف قمران اور انجیل کی زبان میں مشابہت پائی جاتی ہے صحائف قمران اور انجیل کی زبان میں بعض مشابہتیں پائی جاتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے لکھنے والے ابتدائی عیسائی تھے۔پروفیسر گیزا اور مز لکھتے ہیں: (3)"We note(a)fundamental Similarities of language (both in the Scrolls and in the New Testament the faithful are called Sons of light')(b) ideology (both communities considered themselves as the true Israel, governed by twelve leaders and expected the imminent arrival of the Kingdom of God): (c) attitude to Bible (both considered their own history as a fulfilment of the words of the words of the prorhets" (p:22) یعنی ایک چیز جو نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ (۱) صحائف اور انجیل دونوں کی زبان میں بہت مشابہت پائی جاتی ہے۔(مثلاً دونوں میں مومنوں کو روشنی کے فرزندلکھا گیا (ب) نظریاتی بنیاد مشابہ ہے (صحائف اور انجیل دونوں کی مصنف جماعتیں اپنے آپ کو حقیقی اسرائیلی سمجھتے تھے جن پر بارہ سردار فرمانروائی کرتے تھے۔نیز دونوں گروہ یقین رکھتے تھے کہ خدا کی