مکتوب آسٹریلیا — Page 313
313 حکومت اب آنے والی ہے ) ( ج ) دونوں کا بائبل کے متعلق انداز نظر یکساں تھا ( مثلاً دونوں ہی یہ سمجھتے تھے کہ نبیوں کی پیشگوئیاں ان کے متعلق تھیں۔نیک استاد ایک نئی مذہبی جماعت کے بانی تھے جس کو سخت اذیتیں دی گئیں پروفیسر گیز اور مز لکھتے ہیں: (4) "The principal novelty by the manuscripts consists of cryptic allusions to the historical origins of the community, launched by a priest called "The Teacher of Righteousness" who was persecuted by a Jewish ruler, designated as the "Wicked Priest۔" The Teacher and his followers were compelled to withdraw into desert, where they awaited the impending manifestation fo God's triumph over evil and darkness in the end of days, which had already begun۔"(P3) یعنی صحائف کی سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ ان میں اشاروں کنایوں میں ایک ایسی مذہبی جماعت کے آغاز کی تاریخ بیان کی گئی ہے جو اس مناد نے قائم کی تھی جس کو نیکی کا استاد کہہ کر پکارا جاتا تھا اور جس کو ایک یہودی حکمران جس کو فاسق یا شریر پادری کہہ کر پکارا گیا ہے مسلسل اذیتیں پہنچاتا رہتا تھا۔جس کے نتیجہ میں استاد اور اس کے پیرو کارکسی بیابان علاقے کی طرف ہٹنے پر مجبور کر دئیے گئے تھے۔جہاں وہ خدا سے جلد آنے والے غلبہ کی تجلی کا انتظار کرنے لگے جو آخری زمانہ میں برائی اور تاریکی پر غلبہ پائے گی جس کا کہ آغاز ہو چکا تھا۔پروفیسر گیز اور مزمزید لکھتے ہیں: (5)"Since Qumran and early Christianity overlap, it is not surprising that from the very beginning of the 'Dead