مکتوب آسٹریلیا — Page 310
310 ان حوالہ جات میں سوائے حوالہ (۲) کے باقی سارے حوالے مندرجہ ذیل کتاب سے اخذ کئے گئے ہیں۔"The Complete Dead Sea Scrolls in English" by Geza Vermes, published by the Penguin Book Ltd, 27 Wrights Lane W8 5TZ London, in 1998۔" یه کتاب ۶۴۸ بار یک پرنٹ کے صفحات پر مشتمل ہے جس میں تمام دریافت شدہ صحائف کا تعارف اور انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔مندرجہ ذیل اقتباسات کے مطابق 'نیک استاد (The Righteous Teacher) یا نیکی کا استاد (The Teacher of Righteousness) اسرائیلی قوم سے تعلق رکھتے تھے۔ان کا زمانہ عیسائیت کے ابتدائی زمانہ پر منطبق ( Overlap) ہے۔وہ بن باپ پیدا ہوئے۔ان کی والدہ نے بچپن ہی کی عمر سے انہیں خدمت دین کے لئے وقف کر کے (غالباً تعلیم و تربیت کی غرض سے ) کہیں علیحدہ چھوڑ رکھا تھا۔جب وہ جوان ہوئے تو انہوں نے دعوی کیا کہ خدا نے انہیں بنی اسرائیل کی ہدایت اور بائبل کی صحیح تشریح کرنے کے لئے مبعوث کیا ہے۔ان کا دعویٰ مسیح ہونے کا تھا۔انہوں نے ایک نئے مذہبی فرقہ کی بنیاد رکھی۔وہ تشبیہات واستعارات میں کلام فرماتے۔نثر کے علاوہ انہوں نے منظوم کلام بھی لکھا جس میں انہوں نے بار بار اللہ تعالیٰ کے احسانات کا ذکر کیا ہے۔یہودی علماء ان کی جان کے در پے ہو گئے بالخصوص بڑا پادری جسکا حکومت سے بھی تعلق تھا جسے صحائف میں Wicked Priest کہا گیا ہے۔اپنی نظموں میں وہ خدا کا شکر بجالاتے ہوئے عرض کرتے ہیں کہ اے خدا تو نے مجھے دشمنوں سے اس طرح بچایا جس طرح جال میں پھنسے ہوئے ایک پرندہ کو یا شیروں کے منہ میں آئے ہوئے ایک شکار کو بچایا جائے۔پھر وہ خدا کا شکر کرتے ہیں کہ انہیں ایک ایسے دور دراز کے ملک میں پناہ دی جہاں پانی کے چشمے بہتے تھے اور باغات تھے۔انہوں نے یہ بھی پیشگوئی کی کہ اپنے ظلموں کی وجہ سے یہود قیامت تک مغضوب رہیں گے اور میرے ماننے والے ہمیشہ ان پر غالب رہیں گے۔جن اقتباسات میں مذکورہ بالا باتیں بیان کی گئی ہیں یا جن میں محققین نے صحائف قمران کا