مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 309 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 309

309 صحائف قمران کی مرکزی شخصیت نیک استاد کو پہچانئے ” فلسطین اور شرق اردن کی سرحد پر واقع وادی قمران کے کھنڈرات سے ۳۹۱ے ، اور ا۱۵۹ء کے دوران جو صحائف دریافت ہوئے تھے جنہیں Dead Sea Scrolls یا صحائف قمران کہا جاتا ہے ) ان کی مرکزی شخصیت کوئی ایسے بزرگ تھے جن کا نام کا ذکر عمد اچھپایا گیا ہے۔اور انہیں ہر جگہ نیک استاد یا نیکی کا استاد کہہ کر پکارا گیا ہے۔ایسا غالبا ان کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا تھا کیونکہ بوقت تحریر وہ زندہ ہوں گے۔وہ بزرگ کون تھے ؟ ہر ایک محقق نے اپنے اپنے خیال اور عقیدہ کے مطابق اندازے لگائے ہیں۔ایک خیال یہ ہے کہ وہ عیسی بن مریم" (Jusus) تھے۔دوسرا خیال یہ ہے کہ ”نیک استاد کے پردہ میں یوحنا بپتسمہ دینے والے تھے۔تیسرا خیال یہ ہے کہ وہ عیسی کے بھائی جیمز تھے۔صحائف قمران میں جو کچھ نیک استاد کے بارہ میں بیان کیا گیا یا جو تعلیم انہوں نے اپنے پیروکاروں کو دی یا اپنی نظموں میں خدا کا شکر بجالاتے ہوئے جو کچھ خود اپنے بارہ میں کہا ان پر مبنی کچھ حوالوں کا اردو ترجمہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے تاوہ انصاف سے خود ہی فیصلہ کرسکیں، نیکی کے استاد کی شناخت کچھ مشکل نہیں بشرطیکہ مذہبی تعصب کو اس راہ میں حائل نہ ہونے دیا جائے۔