مکتوب آسٹریلیا — Page iii
1 iv کارزار میں اتریں کہ آسمانی روشنی اور الہی نصرت و تائید کے مبشر وعدے ان کے ساتھ ہیں۔خدا کرے کہ وہ جماعت کے مرکزی وملکی سطح پر شائع ہونے والے اخبارات ورسائل میں خدا تعالیٰ کی تو حید کے قیام اور اس کی عظمتوں اور قدرتوں کو آشکار کرنے ، دین اسلام اور قرآن مجید اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت و برتری کو ثابت کرنے اور بنی نوع انسان کی مادی و روحانی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس ، مستند علم و معرفت اور روحانیت سے معمور اعلیٰ پایہ کے مضامین لکھ کر اپنے علم کا فیض عام کریں اور سب کی دعائیں لیں۔مجھے امید ہے کہ مکتوب آسٹریلیا کے نام سے شائع ہونے والی یہ کتاب نہ صرف یہ کہ قارئین کے علم میں اضافہ اور دلچسپی کا موجب ہوگی بلکہ وہ اس کے مصنف کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے اور ان کے برادار اصغر مکرم ڈاکٹر محمد زبیر خان را نا صاحب کو بھی جنہوں نے ان مفید مضامین کی کتابی صورت میں اشاعت کے لئے مالی معاونت کا بیڑا اٹھایا اور عزیزم حافظ محمد نصر اللہ صاحب کو بھی جنہوں نے اس کتاب کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور تیاری کے مختلف مراحل کو محض اللہ محبت اور اخلاص کے ساتھ انجام دینے کے لئے بے لوث تعاون فرمایا۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔خاکسار نصیر احمد قمر (ایڈیٹر ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل وایڈیشنل وکیل الاشاعت۔لندن ) 7/6/2006