مکتوب آسٹریلیا — Page 231
231 آپ کے دماغ کی ٹریننگ اور ترقی آپ کے ہاتھ میں ہے۔Michael Posner of Oregon University Eugene USA نے انسانی دماغ پر بڑے دلچسپ تجربات کئے ہیں۔انہوں نے پہلے ایسے بچوں کے دماغوں کا مشاہدہ کیا جنہوں نے ابھی پڑھنا لکھنا شروع نہیں کیا تھا۔پھر جیسے جیسے حساب اور لکھنا پڑھنا سیکھتے گئے ان کے دماغوں میں تبدیلیاں پیدا ہوتی گئیں۔دماغ کے جو حصے زیر استعمال آتے گئے ان کے اجزاء میں باہم رابطہ بڑھ گیا جیسے انہوں نے ایک دوسرے سے بولنا شروع کر دیا ہو۔جس بچے نے نہ پڑھا اس کا دماغ کورے کا کورا رہا۔دماغ میں ان گنت قومی ودیعت کئے گئے ہیں لیکن وہ کارآمد اور مفید بھی بنتے ہیں جب انہیں استعمال کیا جائے۔پنگھوڑے کی عمر سے لے کر لحد تک علم حاصل کرتے رہنے میں یہی حکمت ہے کہ اس طرح انسان کا دماغ ترقی کرتا اور کارآمد رہتا ہے۔اس لئے یہ کبھی نہ سوچیں کہ بوڑھے طوطے کیا سیکھیں گے۔(الفضل انٹر نیشنل 26۔6۔98)