مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 230 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 230

230 لہسن کی بو، پیچش پیدا کرنے والے امیبا کو بھی نا گوار ہے امیبا(Amoeba) ایک خلیاتی (Single-Cell) مخلوق ہے۔جو پانی ہٹی یا بطور پیراسائٹ جانوروں میں پایا جاتا ہے۔وہ امیبا جو پیچش پیدا کرتا ہے لہسن کی بو اس کے بعض اینزائمنر (Enzymes) کو روک دیتی ہے اور اس طرح ان کی نشو و نمارک جاتی ہے۔لہسن میں وہ چیز جو بو پیدا کرتی ہے اس کو Allicin کہا جاتا ہے۔شاید یہی وجہ تھی کہ حکماء ہمیشہ سے پیاز اور لہسن کو بطور جراثیم کش دوا کے استعمال کرتے رہے ہیں۔پیاز کا ایک مشہور فائدہ یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ یہ خون کو جمنے (Blood Clotting) سے بچاتا ہے۔چنانچہ گرم صحراؤں میں سفر کرنے والے Dehydration اور اس کے نتائج (خون جمنا وغیرہ) سے بچنے کے لئے اپنے ساتھ پیاز ضرور رکھتے تھے۔عرب میں آج بھی پیاز بہت کھایا جاتا ہے۔( الفضل ان نیشنل 26۔6۔98)