مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 198 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 198

198 روزانہ اسپرین کھانے کے حیران کن فوائد ایک نادر محقق پروفیسر Peter Elwood کہتے ہیں کہ پچاس سال کی عمر سے زائد ہر شخص کو روزانہ اسپرین کی چھوٹی ٹکیہ (75 یا100 ملی گرام) استعمال کرنی چاہئے۔تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ ایسا کرنے سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک (فالج ) کا خطرہ تیسرا حصہ کم ہو جاتا ہے۔نیز لگتا ہے کہ یہ کینسر اور الزائمر (Alzheimer) کی بیماریوں کے خلاف بھی کچھ بچاؤ کرتی ہے۔اسپرین کو ایک حیران کن دوا (Wonder Drug) سمجھا جاتا ہے۔یہ بید کے درخت (Willow) کی چھال کے ایک اہم جزو ( Salicin) سے تیار کی جاتی ہے اور تقریباً ۵۰ دواؤں کا جزو بن چکی ہے۔ہمارا جسم ہارمون کی طرح کا ایک مادہ (Prostaglandin) ایسا بنایا ہے جو دوسرے پیغام رساں مادوں کے ساتھ مل کر جسم کے ہر حصہ میں پہنچاتا ہے اور درد، بخار، سوجن وغیرہ کی علامات پیدا کرتا ہے۔اسپرین اس مادہ کی پیدائش کو کم کر کے ان علامتوں میں کمی لاتی ہے۔اسپرین کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ خون کو پتلا رکھتی ہے۔اور اس کو منجمد ہونے سے روکتی ہے۔حکماء کہتے ہیں کہ یہی کام پیاز بھی کرتا ہے اسی لئے گرمیوں میں صحراؤں کے مسافر ہمیشہ پیاز ساتھ رکھا کرتے ہیں۔اگر خون کا کوئی ذرہ منجمد ہو جائے یعنی Clot بن جائے تو اگر وہ دل کی شریانوں میں چلا جائے تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہوتا ہے۔دماغ کی شریانوں میں رکاوٹ ڈال دے تو سٹروک (فالج )