مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 160 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 160

160 مکڑی کی مامتا آسٹریلیا کے یوکلپٹس کے جنگلوں میں مکڑی کی ایک خاص قسم پائی جاتی ہے جس کا نام (Crab Spider) ہے۔دنیا بھر میں مکڑیوں کی پینتیس ہزار انواع پائی جاتی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے۔اس پر ملبورن یونیورسٹی نے تحقیق کی ہے جو جولائی ۱۹۹۵ء کے رسالہ Nature میں شائع ہوئی ہے۔یہ مکڑی دوسری انواع کے برخلاف گرمیوں میں انڈوں پر بیٹھتی ہے۔اور اس کے بچے ابھی اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ خود غذا تلاش نہیں کر سکتے کہ سردیاں آجاتی ہیں۔چنانچہ ماں موسم خزاں میں اپنے آپ کو موٹا کرتی رہتی ہے۔پھر اپنے خون (Hyemolymph) کوغذائیت سے بھر پور دودھ میں تبدیل کرتی ہے۔پھر اپنا آپ ان کے آگے ڈال دیتی ہے۔وہ ابھی زندہ ہی ہوتی ہے لیکن بچے اس کا خاص طور پر تیار شدہ خون چوستے ہیں۔پھر اس کے انڈے، ذوق وشوق سے کھاتے ہیں۔پھر ماں کی ٹانگیں ان کی بھوک کا مداوا کرتی ہیں۔پھر آہستہ آہستہ باقی جسم بھی ان کی نذر ہو جاتا ہے۔تب تک موسم سرما بہار میں تبدیل ہونے لگتا ہے اور بچے بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو جاتے ہیں۔اس طرح ماں خود اپنی قربانی پیش کر کے اپنی زندگی اپنے بچوں کو منتقل کر دیتی ہے۔محقق ایک مخصی منی مکڑی کی مامتا کے جذ بہ پر حیران ہیں جس کا سارا جسم 9 ملی میٹر اور طبعی عمر ایک سال ہوتی ہے۔سائنس دانوں نے پتہ کیا کہ جب ماں یہ قربانی پیش کر رہی ہوتی ہے تو بچوں کا