مکتوب آسٹریلیا — Page 154
154 کی ضرورت نہیں رہے گی جس کی اخلاقیات (Morality) کی بنیاد پر مخالفت کی جارہی ہے کیونکہ آج کل یہ سمجھا جاتا ہے کہ ابتدائی سیل (Stem Cell) جس کو پروگرام دے کر کوئی بھی حصہ جسم کا بنایا جاسکتا ہے وہ صرف جنین کی ابتدائی حالت سے ہی حاصل ہوسکتا ہے جب تک کہ وہ خام ہو اور اس کی ابھی پروگرامنگ نہ ہوئی ہو ( یعنی ابھی سیل بالغ (Mature) نہ ہوا ہو۔جس کو اپنا کام سرانجام دینے کی ہدایات مل چکی ہوں ) سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ اگر جسم کے سارے ڈی این اے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر رکھے جائیں تو یہ اتنی لمبی زنجیر بنے گی کہ سورج جو نور کروڑ میل دور ہے وہاں تک پہنچ کر چھ سو بار واپس زمین تک آسکے گی اور ان پر جو انفرمیشن یا ہدایات درج ہیں ان کو لکھنے کے لئے ۵۰۰ صفحات پر مشتمل ۲۰۰ ٹیلی فون ڈائریکٹری کے برابر رجسٹر درکار ہیں۔(ماخوذ سڈنی مارننگ ہیرلڈ ۱۸ جون ۶۲۰۰۵) کیا یہ اتفاقی حادثہ ہے یا ایک کامل حکیم ہستی کا عظیم الشان ڈیزائن؟ (الفضل انٹر نیشنل)