مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 155 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 155

155 اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا اگر کسی حادثہ میں کان ٹوٹ کر گر جائے (یا کوئی ماسٹر مروڑ تے مروڑتے جڑ سے ہی اکھاڑ پھینکے) تو بازار سے نیا کان آرڈر پر بنوایا جاسکتا ہے جو اصلی کان ہی کی طرح انسان کے اپنے جسم کا حصہ ہوگا۔سائنس کی اس نئی شاخ کا نام ” ٹشو انجینئر نگ“ ہے اس میں لیبارٹری میں انسان کی اپنی جلد اور مرمری ہڈی کو جسم کے ایک ذرہ سے اگا کر بڑھایا جاسکتا ہے۔فی الحال اس لیبارٹری میں کان اور ناک بنائے جا سکے ہیں۔بعض لوگوں کے کان لڑائی بھڑائی میں اتنے کچلے جاتے ہیں کہ انہیں کو دوبارہ نہیں لگایا جاسکتا ایسی صورتوں میں یہ سائنس کام آئے گی۔لیکن یہ بات یہیں ختم نہیں ہوگئی بلکہ اب جگر ، جلد ، کان مرمری ہڈی، دل کے والو، وہ سخت قسم کے ریشے جو پٹھوں کو ہڈی سے جوڑتے ہیں (Tendons) آنتیں۔خون کی شریانیں اور چھاتی کے اعصاب تک کامیابی سے بنانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔اس کے لئے جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ بہت دلچسپ تھا۔مختلف شکل کے اعضاء تیار کرنے کے لئے ایک خاص قسم کا مصالحہ Porous, Biodegradable) (Polyester تیار کیا گیا۔اس سے کان کی شکل کا فرما(Scaffolding) بنایا گیا اس کے اوپر انسانی مرمری ہڈی کے ذرات بکھیرے گئے ان کو اب ترقی دینے کے لئے پہلے سے تیار شدہ ایک چوہے کے جسم پر لگا دیا گیا۔یہ چوہا بغیر بالوں کے تھا اور DNA انجینئر نگ کے ذریعہ اس کو ایسا بنایا گیا تھا کہ اس میں دفاعی نظام (Immune System) بہت ہی کم ہوتا کہ وہ انسانی جسم کی