مکتوب آسٹریلیا — Page 129
129 میں زندہ رہتا ہے یا نہیں اس کو ٹرک پر لاد کر ادھر ادھر گھمایا پھرایا گیا۔کبھی روشنی اور کبھی تاریکی میں بھی رکھا گیا۔اب تک تو وہ پودہ دیکھنے کے لئے کثرت سے لوگ آتے ہیں۔اب اسے امریکہ میں مشوری نیو یارک اور واشنگٹن بھیجا جا رہا ہے اس سے پتہ لگے گا کہ وہ امریکہ کی آب و ہوا میں کیسا پرورش پاتا ہے۔بہت لوگوں کو اس مجو بہ کو اپنے گھروں میں اگانے کا شوق ہے۔چنانچہ اس کے فی الحال ۵۰۰ پودے تیار کئے جارہے ہیں جوا کتوبر ۲۰۰۵ ء میں فروخت کئے جائیں گے۔(ماخوذ از سڈنی مارننگ ہیرلڈے ستمبر ۲۰۰۴ء) ( الفضل انٹر نیشنل 19۔11۔04)