مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 120 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 120

120 فضائی آلودگی میں مضمر فوائد بظاہر یہ عجیب بات معلوم ہوتی ہے کہ فضائی آلودگی جو زیادہ تر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس سے پیدا ہوتی ہے اس میں بعض فوائد بھی پنہاں ہیں جب کہ اس کے نقصانات تو ظاہر و باہر ہیں جس سے دنیا کی سبھی حکومتیں پریشان ہیں۔لیکن اس پر کسی نے نہیں سوچا تھا کہ فضائی آلودگی کا کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں۔آسٹریلیا کے ایک مشہور تحقیقی ادارہ نے اب اس پر تحقیق کی ہے کہ جب فضا میں آلودگی بڑھ جائے گی تو اس کے فصلوں پر کیا اثرات مترتب ہوں گے۔چنانچہ اس غرض کے لئے ایک ایسا گرین ہاؤس تعمیر کیا گیا جس میں سن ۲۰۵۰ء میں متوقع حالات مصنوعی طور پر پیدا کئے گئے اور اس میں مختلف فصلیں اور پھلدار درخت لگائے گئے۔فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار صنعتی انقلاب سے پہلے ۲۷۰ پی۔پی۔ایم (Parts per Million) تھی جو بڑھ کر اب ۳۵۰ ہوگئی ہے اور ۲۰۵۰ء میں ۴۰ ۵ متوقع ہے۔اس قدر بڑھی ہوئی کاربن ڈائی آکسائیڈ نے فصلوں اور پھلوں پر حیران کن طور پر خوشگوار اثر ڈالا۔بٹاویہ قسم کی گندم کا جھاڑ آج کل کے مقابلہ میں دگنا ہو گیا۔پکنے میں نصف وقت لیا۔سٹہ اور تنا کہیں زیادہ مضبوط ہو گئے۔چاول کی پیداوار میں ۵۸ فیصد اضافہ ہوا۔درخت پودے اور گھاس جلد : جلد بڑھے اور پیداوار کہیں زیادہ بڑھ گئی لہذا اسی زمین پر دگنی گائیں پالی جاسکیں گی۔اللہ تعالیٰ کا بھی عجیب نظام ہے عالم حیوانات اور عالم نباتات ایک دوسرے کے لئے قیام کا