مکتوب آسٹریلیا — Page 117
117 امریکی اداره CIA نے چھٹی حس کی حقیقت تسلیم کر لی لیکن یہ جاسوسی کے لئے کارآمد نہیں اللہ تعالیٰ نے انسانی روح کو کئی قسم کے خواص سے نوازا ہے۔انسان کی پانچ حسیں تو مشہور ہیں جن کو حواس خمسہ کہا جاتا ہے یعنی دیکھنا، سننا، چکھنا، چھونا اور سونگھنا۔لیکن ان کے علاوہ بھی ایک حس کبھی کبھار کام کرتی نظر آتی ہے جس کو چھٹی حس یا ماورائے ادراک حسیہ Extra-Sensory) (Preception کہا جاتا ہے اور جس کا مخفف ESP اکثر استعمال ہوتا ہے۔جس کا مطلب ہے که انسان بعض دفعہ حواس خمسہ کو استعمال کئے بغیر پیغام دے سکتا ہے یا وصول کرسکتا ہے۔ESP کا مطالعہ نفسیات کی برانچ پیرا سائیکالوجی کا کام ہے لیکن اس کے وجود یا عدم وجود کے بارہ میں متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔ESP کی تین شاخیں ہیں ایک تو ٹیلی پیتھی ہے جس کے ذریعہ ایک شخص کے خیالات و جذبات دوسرا آدمی اسی وقت دور بیٹھے لاشعوری طور پر محسوس کر لیتا ہے دور کہیں ایک عزیز کو کوئی صدمہ پہنچا تو اسی وقت اس طرح کے جذبات اس کے کسی پیارے کے دل میں بھی پیدا ہو گئے۔دوسری شاخ کو Clairvoyance کہتے ہیں۔اس میں بعض چیزوں ، واقعات یا اشخاص کی موجودگی کا بغیر حواس خمسہ کی مدد کے احساس ہو جاتا ہے تیسری شاخ Precognition کہلاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ پہلی دوشاخوں کی مدد سے آئندہ ہونے والے واقعات کا اندازہ لگانا۔ان