مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 426 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 426

426 کیتھولک چرچ میں تبدیلیوں کی خاطر پندرہ لاکھ جرمنوں کی تحریری یاد داشت پندرہ لاکھ جرمنوں نے کیتھولک چرچ میں اصلاح کی خاطر ایک تحریری عرض داشت پیش کی ہے۔جو جرمنی میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔عرضداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عورتوں کو پر یسٹ مقرر کیا جائے اور لازمی رہبانیت کا طریق ختم کیا جائے۔اس تحریک کا نام ہے We are" "The People یعنی ”ہم عوام ہیں اور اس نے دیوار برلن کے گرائے جانے سے قبل لوگوں کو کیمونزم کے خلاف متحرک کیا تھا۔وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہم جنس پسندوں اور مطلقہ افراد کے متعلق بھی ہمدردانہ رویہ اور نرم گوشہ اختیار کیا جائے۔اسی طرح کی تحریک اور عرض داشت اس سال کے شروع میں آسٹریلیا میں بھی کی گئی تھی۔نیز سوئٹزر لینڈ میں بھی ویکن کی رجعت پسندی پر تنقید کی جارہی ہے۔یورپ کی اصلاحی تحریکیں کہتی ہیں کہ موجودہ پوپ کے ہوتے ہوئے چرچ میں جدید رجحانات کو سمونے کی کوشش کامیاب ہونے کا کوئی امکان نہیں جرمنوں نے عورتوں کو پریسٹ بنانے کی جو عرضداشت دی تھی پوپ نے اس کا ناقابل تنسیخ رد کرنے کی صورت میں جواب دیا ہے۔چنانچہ اب ہر سال ڈیڑھ لاکھ کیتھولک چرچ کو چھوڑ رہے ہیں۔