مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 407 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 407

407 Vanillin میں تبدیل ہوتارہتا ہے۔اور بالآخر ختم ہو جاتا ہے۔جو خبر یار پورٹ اس سلسلہ میں سڈنی مارننگ ہیرلڈ کے ۲۹۔۳۰ جنوری ۲۰۰۵ء کے شمارہ میں بحوالہ 'دی ٹیلیگراف لنڈن شائع ہوئی ہے وہ روم سے Bruce Johnston نے بھیجی ہے اور اس کا عنوان ہے Faithful Heartened By Turin Shraud۔Tesls رپورٹر نے Veiled in mystery) پر سرار پردوں میں ) کے عنوان سے کفن ٹورین کی جو مختصر تاریخ بیان کی ہے اس کا ترجمہ حسب ذیل ہے: ۵۵۳۱ء میں یہ چادر لائرے فرانس کے مقام پر سب سے پہلے منظر عام پر آئی جسے مبینہ طور پر ایک فرانسیسی سردار نے قسطنطیہ سے حاصل کیا تھا۔۴۳۵۱ء میں جب یہ Sainte Chapelle Chambery کے مقام پر تھی تو اسے آگ سے نقصان پہنچا۔وہاں کی راہبات (Nuns) نے کفن کی پشت پر ایک اور کپڑ اسی کر اس کی مرمت کی۔۱۵۷۸ء میں یہ چادر ٹورین پہنچی۔۱۹۶۷ء میں اس کے بارہ میں یہ دعوی کیا گیا کہ زمانہ وسطی میں کسی پینٹر نے Iron Oxide سے پینٹ کر کے اسے بنایا تھا۔۸۸۹۱ء میں ریڈیو کاربن ٹیسٹوں کے بعد یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ یہ زمانہ وسطی کی ایک جعلسازی (Fake ) ہے ۲۰۰۲ء میں اس کی مرمت (Restoration) کے دوران چادر کی دوسری طرف سے بھی ایک انسانی چہرہ کا عکس نظر آیا۔۲۰۰۴ء میں اس پر مزید غور فکر ہوا تو پتہ چلا کہ کفن ٹورین تین ہزار سال پرانا ہوسکتا ہے۔“ چوکھٹے میں مذکور کفن ٹورین کی مختصر تاریخ کے بعد رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کفن ٹورین (Shroud of Turin) کی عمر کا اندازہ جو کاربن ڈیٹنگ (Carbon Dating) کے ذریعہ اب سے پہلے لگایا گیا تھا اُس کی اصل عمر اُس سے کہیں زیادہ ہے۔ایک نئی تحقیق سے اندازہ ہوا ہے کہ جیسا کہ معتقدین یقین کرتے ہیں یہ کفن بائبل کے زمانہ کا ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے بعد از سرنو یہ امید پیدا ہوگئی کہ یہ کپڑا زمانہ وسطی کی کوئی جعلسازی کی کاروائی نہیں ہے بلکہ یہ تو واقعہ ء