مکتوب آسٹریلیا — Page 347
347 کے لئے تیز اور آرام دہ سواری کے طور پر کام کرے گا (بحار الانوار) ے۔جو مسافر اس گدھے کے پیٹ میں بیٹھیں گے وہ اس آگ سے نہیں جلیں گے جو وہ بطور خوراک کھائے گا جس کا مطلب ہے کہ اس کا آگ والا کمپارٹمنٹ بیٹھنے والے کمپارٹمنٹ سے علیحدہ ہوگا (بحار الانوار) ۸۔یہ گدھا سمندر پر بھی سفر کرے گا اور اس کی لہروں پر سوار ایک براعظم سے دوسرے (نزهت المجالس) براعظم تک پہنچے گا۔جب یہ گدھا سمندروں پر سفر کرے گا تو کچھ ایسا ہوگا کہ اس کا سائیز پھیل جائے گا اور کھانے پینے کی اشیاء کے پہاڑ اپنی پشت پر لا دے سمندروں کے پار جائے گا۔کئی دفعہ دجال اس گدھے کے ذریعہ خوراک کے بڑے بڑے ڈھیر ایسی غریب اقوام کو بھیجے گا جو اس کی ماتحی قبول کرتی ہوئی اس کی مرضی کے مطابق چلیں گی (صحیح بخاری) ا۔یہ عجیب وغریب گدھا آسمان میں بھی پرواز کرے گا اور اتنی لمبی لمبی چھلانگیں لگائے گا کہ مشرق سے مغرب تک جا پہنچے گا۔اس کا ایک قدم اگر مشرق میں ہوگا تو دوسرا مغرب میں گویا ایک براعظم سے Take off کرے گا تو دوسرے براعظم میں Land کرے گا۔(نزهت المجالس) ۱۱۔جب یہ گدھا ہوا میں اڑے گا تو بادلوں سے بھی اوپر پرواز کرے گا۔(کنز العمال) ۲۱۔اس کے ماتھے پر چاند ہو گا۔بظاہر چاند سے یہاں مراد Head Light ہیں جو آج (کنز العمال) کل کی سواریوں کے آگے لگی ہوتی ہیں سبحان اللہ مسیح موعود کے زمانہ کے واقعات کسی تفصیل کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دکھا دیئے تھے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ احادیث سے اخذ کردہ نشانیوں کو بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ جس وضاحت کے ساتھ اس گدھے کے متعلق بیان کیا گیا ہے جس کو بروئے کار لا کر دجال دنیوی فتوحات حاصل کرے گا ہم حیران ہیں کہ کیا قاری کو اس کے پہچاننے کے لئے کوئی مزید مدد درکار ہے۔