مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 316 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 316

316 dependence of God۔Whereas some of the Hymns give impression to thoughts and sentiments common to all members of the sect, others particularly nos۔1,2,7-11, appear to refer to the experience of aTeacher abandoned by his friends and persecuted by his enemies۔Several scholars tend to ascribe the authorship of these to the Teacher of Righteousness and even cosider that he may be responsible for all the Hymns۔But although this hypotesis is not impossible, no conclusion can yet be reached۔Nor are we in a position to date any particular composition۔"(P243-244) یعنی صحائف میں شامل نظمیں بائبل کے حمدیہ گیتوں (Hymins) سے ملتی جلتی ہیں۔ان گیتوں میں زیادہ تر خدا کے شکر کا مضمون پایا جاتا ہے۔ی نظمیں انفرادی مناجات پر مبنی ہیں اور ان نظموں سے مختلف ہیں جو اجتماعی عبادت کی غرض سے لکھی جاتی ہیں اور جن میں مختلف انداز میں بکثرت روحانی باتیں اور عقائد کی تفصیلات بیان کی گئی ہوتی ہیں۔تاہم صحائف کے مجموعہ میں دو بنیادی مضامین جابجا ملتے ہیں یعنی نجات اور علم۔نظموں کو کہنے والا شخص عام دھارے سے الگ کسی فرقہ سے تعلق رکھتا ہے۔وہ مسلسل خدا کا شکر بجالاتا نظر آتا ہے کہ اس نے اسے شریروں کے ٹولے سے نجات بخشی ، اسے روحانی اسرار کی معرفت عطا کی اور وہ جو محض کرم خا کی A Creature of) (Clay ہے اس کے مالک نے باوجود نالائق ہونے کے اسے اپنے ایسے فضلوں کے لئے مخصوص کر لیا جن کا وہ ہرگز حقدار نہ تھا۔وہ جابجا اپنی عاجزی اور بے بسی اور خدا پر ایسے کامل تو کل کا اظہار کرتا ہے اگر چہ بعض نظمیں ایسی ہیں جن میں ایسے جذبات و خیالات کا اظہار کیا ہے جو اس کے فرقہ کے سبھی ارکان کے ساتھ مشترک ہیں وہاں بعض نظمیں ایسی بھی ہیں بالخصوص نمبر ۱۔۲۔۷ تااا جن میں ایک ایسے استاد کے ذاتی تجربات کا ذکر ملتا ہے جس کو اس کے اپنوں نے بھی چھوڑ دیا اور دشمنوں نے مسلسل