مکتوب آسٹریلیا — Page 179
179 سویا بین امراض قلب، کینسر اورسن یاس کے امراض کا علاج ہے آسٹریلیا کی نیو کاسل یونیورسٹی کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سویا بین میں ایسے کیمیاوی مادے ہیں جن کو Isoflavones کہتے ہیں اور جو کولیسٹرول کم کرتے ہیں۔امراض قلب، کینسر اور عورتوں میں حیض کی دائمی بندش کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بیماریوں کا موثر علاج ہیں۔چند ماہ تک عام دودھ کی بجائے سویا بین کا دودھ استعمال کرنے سے تقریباً نو دس فیصد کولیسٹرول کم ہو جاتا ہے جس سے ۲۲ تا ۲۵ فیصد دل کا حملہ کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 12۔7۔96)