مکتوب آسٹریلیا — Page 172
172 پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی اٹھارہ سال کی ہوگئی سائنس کے اس شعبہ سے متعلقہ مذہبی، سماجی و اخلاقی مسائل برطانیہ کی لوئیس براؤن دنیا بھر میں پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے۔وہ حال ہی میں اٹھارہ سال کی ہوگئی ہے اور بچوں کی نرسنگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔لوئیس کی پیدائش ایک ایسے طریق علاج سے ممکن ہوئی جس کو آئی وی ایف (In Vitro Fertilisation) کہتے ہیں۔اس میں جنین (Embryo) کو مصنوعی طریق سے ٹیسٹ ٹیوب میں پیدا کیا جاتا ہے اور مزید پرورش کے لئے اسے اس کی قدرتی حیاتیاتی ماں کے جسم میں پیوند کر دیا جاتا ہے۔اس طریق علاج کی بدولت اب تک ڈیڑھ لاکھ بچے پیدا ہو چکے ہیں جن میں سے ہیں ہزار صرف آسٹریلیا میں ہیں۔اکثریت ایسے بچوں کی ہے جن کے والدین پہلے اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔اس لحاظ سے سائنس کی یہ ایجاد خدا کے فضل کے حصول کا ذریعہ بن گئی ہے۔لیکن ہر اچھی ایجاد کی طرح اس کے بھی بعض ایسے پہلو ہیں جن سے مذہبی ، سماجی اور اخلاقی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔کئی لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوقیہ بھی الٹے پلٹے کام کرتے رہتے ہیں۔اس طرح کے واقعات سامنے آئے ہیں یا ان کا امکان ہے کہ ایک عورت اپنے بیٹے اور بہو کے بچے کو جنم دے رہی ہے گویا وہ بچہ کی ماں بھی ہے اور دادی بھی۔دوسری اپنے والد اور والدہ