مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 83 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 83

83 883 آسٹریلیا میں ۳۵ کروڑ سال پرانی مچھلی کا متجر ڈھانچہ دریافت ہوا ۱۹۷۰ء کی دہائی میں ریاست وکٹوریہ آسٹریلیا کے وسط میں Mt۔Howitt کے قریب Monash یونیورسٹی کے پروفیسر جم وارن کو ہزاروں مچھلیوں کے پتھرائے ہوئے ڈھانچے (Fossils) ملے تھے۔دس سال پہلے ان میں سے ایک مچھلی پر ایک نو جوان طالبعلم جان لانگ نے تحقیق کر کے ثابت کیا تھا کہ اس نے سب سے قدیم مچھلی کو دریافت کیا ہے جو ۳۵۰ ملین سال پہلے آسٹریلیا کے سمندر میں تیرتی پھرتی تھی۔اس وقت وہ پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ تھا۔اس نے اپنا مقالہ مؤقر رسالہ نیچر کو اشاعت کے لئے بھیجا لیکن انہوں نے شائع نہ کیا۔نوجوان طالب علم دل برداشتہ ہو کر بیٹھ گیا اور اس دوران پر تھ کے میوزیم کا کیوریٹر لگ گیا۔اب نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے Dr۔per Ahlberg نے بھی اس مچھلی پر اپنی علیحدہ تحقیق کی ہے اور اس نتیجہ پر پہنچا ہے جس پر ڈاکٹر جان لانگ پہنچا تھا۔چنانچہ اب ڈاکٹر لانگ نے ایک سائنٹفک کا نفرس میں اپنا مقالہ پیش کیا ہے۔اگر چه ۳۵ کروڑ سال پہلے تمام براعظم ساتھ ساتھ ملے ہوئے تھے اور بعد میں پھسل کر دور دور ہو گئے لیکن آسٹریلیا اس زمانہ میں بھی یورپ اور شمالی امریکہ کے دوسری طرف تھا اس وجہ سے اس علاقہ میں