مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 70 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 70

70 یہودیوں کے وجود کو سب سے بڑا خطرہ کس چیز سے ہے؟ ورلڈ جیوئش کانگرس نے اپنی کتاب رپورٹ میں کہا ہے کہ یہودیوں کے وجود کو سب سے بڑا خطرہ غیروں کی طرف سے نہیں ہے بلکہ غیروں میں رشتے ناطے کر کے یہودیوں سے باہر نکلنے کا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہودی اپنی بقاء کے خطرہ سے دو چار ہیں (Endangered Species) اور اپنی روح اور شناخت کے اعتبار سے ایک بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔(A People in a Crisis of Spirit and Identity) رپورٹ کے مطابق آج دنیا میں ۳ ملین یہودی ہیں جبکہ ہولو کاسٹ (Holocaust) کے وقت یعنی جنگ عظیم دوم سے پہلے ان کی تعداد ۱۸ ملین تھی۔ان میں سے ۰۸ ۵ ملین امریکہ میں ۶ ۴۰ ملین اسرائیل میں رہتے ہیں۔آسٹریلیا میں ان کی تعداد پچھلے دس سال سے ۹۰ ہزار پر ٹھہری ہوتی ہے۔یہودیوں کے دستور کے مطابق یہودیوں سے باہر رشتہ کرنے والے یہودیت سے خارج ہو جاتے ہیں۔ایک سروے کے مطابق ۱۲۰۰ یہودی لیڈروں میں سے ۷۷ فیصد یہ کہتے ہیں کہ غیروں رشتہ کرنے والوں کو یہودیت کے اندر رہنے کی ترغیب دلانی چاہئے۔وہ کہتے ہیں ہم غیر یہودیوں میں رشتہ کرنے کے خلاف ہیں لیکن جو لوگ باز نہیں آتے اگر ان کو یہودیت سے خارج کرتے گئے تو ہم ختم ہو جائیں گے۔وہ کہتے ہیں دنیا کے ہر ملک میں یہودیوں کی تعداد (سوائے اسرائیل کے ) مسلسل گرتی جارہی ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 31۔1۔91)